محاصرے ،تلاشی ،آپریشنزجاری،ظالمانہ کاروائیوں کیخلاف کشمیریوں کے احتجاجی مظاہرے
سرینگر (کے پی آئی + این این آئی) زیرقبضہ شمالی و جنوبی کشمیر میں کشمیریوں نے جمعرات کو بھارتی قابض فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے۔ جبکہ کپواڑہ اور سوپور میں نوجوانوں کی شہادت پر دوسرے روز بھی احتجاجی ہڑتال سے روزمرہ زندگی مفلوج ہوکے رہ گئی۔ وادی کے کئی علاقوں میں بھارتی فوج نے محاصرہ کیا اور تلاشی آپریشنز کئے۔ کئی علاقوں میں بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ہائیکورٹ نے صحافی آصف اقبال نائیک کے خلاف درج ایف آئی آر کو کالعدم قرار دیدیا۔ ’’ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی‘‘ نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کے مسلسل قتل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری جنگی جرائم کا موثر نوٹس لیں۔ جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا جاتا ہے۔ خلاف آواز اٹھاتا ہے اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے۔