قصور، لڑکے، خاتون اختر آباد، سرگودھا میں 2 لڑکیوں سے زیادتی
قصور، اختر آباد، سرگودھا (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) قصور میں لڑکے اور شادی شدہ خاتون اختر آباد 15 سالہ سرگودھا میں 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق قصور کے نواحی علاقے گہلن ہٹھاڑ کے رہائشی مجاہد نے پولیس تھانہ الہ آلاد میں درخواست دی ہے۔ میرے پندرہ، سولہ سالہ بھتیجے کو گھر سے احسن، شفیق، ابوبکر اور امجد وغیرہ لے گئے اور امجد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ دوسرے دوست تصویریں بناتے رہے۔ پولیس تھانہ مصطفے آباد میں درخواست دی گئی میری بیوی کو نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔ اختر آباد نامہ نگار کے مطابق نواحی گاؤں محمد پورہ کے رہائشی محنت کش کے گھر دوغنڈہ صفت ملزمان اعجاز احمد اورمرتضی دیوار پھلانگ کر داخل ہو گئے اور اسکی پندرہ سالہ بیٹی کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا ہے۔ مرتضیٰ پہرہ دیتا رہا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ سرگودھا کے علاقہ کڑانہ کے چک 40 جنوبی میں مسلح نوجوان احتشام مسیح محنت کش نصیر احمد کے گھر داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر اسکی 17 سالہ بیٹی کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈی پی او ذوالفقار احمد نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی جس پر تھانہ کڑانہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ متاثرہ لڑکی اور ملزم کا میڈیکل کروا کر پولیس مصروف تفتیش ہے۔