• news

نور مقدم کیس: تھراپی ورکس کے 6 ملا زمین کی ضمانت چیلنج 

اسلام آباد (وقائع نگار) نور مقدم قتل کیس میں گرفتار تھراپی  ورکس کے سی ای او طاہر ظہور سمیت چھ ملازمین کی ڈسٹرکٹ کورٹ سے ضمانت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ مقتولہ کے والد شوکت مقدم کی طرف سے دائر درخواست میں ڈسٹرکٹ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے۔

ای پیپر-دی نیشن