• news

سوئی سدرن ،ناردن کے بیروزگار ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:پیپلز پارٹی

 لاہور(نامہ نگار ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے سوئی سدرن اور ناردن سے ہزاروں ملازمین کو بیروزگار کرنے کے حکومتی فیصلے پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کر کے ان ملازمین کو پیپلز پارٹی کی طرف سے روزگار دینے کی سزا دی گئی ہے۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے چیف آرگنائزر راجہ پرویز اشرف، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر اسلم گل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی نکالے گئے ملازمین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔علاوہ  ازیں چودھری اختر،رانا عرفان، عاصم بھٹی اور ارشد جٹ نے تین سالہ حکومتی اقدامات پر تنقید کی۔

ای پیپر-دی نیشن