وزیراعلی بلوچستان جام کمال سے صدر یوایم ٹی ابراہیم حسن مراد کی ملاقات
لاہور(نیوز رپورٹر ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی اور صوبے میں ٹیکنالوجی کے فروغ، اعلی تعلیم، آرٹیفشل انٹیلیجنس، طلباء کوسکالرشپ کی فراہمی سمیت دیگر امو پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر یو ایم ٹی نے وزیراعلی کویونیورسٹی کی تعلیمی و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔