اعجازچوہدری کا دورہ گوجرانوالہ، کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن پر رہنماؤں سے مشاورت
لاہور(نیوز رپورٹر)سینٹ میں حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر و صدر سنٹرل پنجاب سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے گوجرانوالہ کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کیا، دورے کے موقع پر گوجرانوالہ میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پارٹی رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپی۔ اعجازاحمدچوہدری نے کنٹونمنٹ بورڈ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات پر منعقدہ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی۔ کینٹ کے باشعور عوام 12 ستمبر کو گھروں سے باہر نکل کر ووٹ کاسٹ کریں اور کرپٹ بددیانت مافیا کا خاتمہ کریں۔