• news

 عمران خان کی 3سالہ کارکردگی اپوزیشن پر بھاری ہے: ایس اے حمید

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان کی تین سالہ کارکردگی اپوزیشن کی تیس سالہ کارکردگی پر بھاری ہے، وزیر اعظم عمران خان فخر کے ساتھ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ سکتے ہیں، جنہوں نے 30سال حکومت کی وہ آج منہ چھپائے پھرتے ہیں۔2018میں جب اقتدار سنبھالا تو ملک دیوالیہ ہو چکا تھا ، پھررات دن محنت کر کے ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا،آج کرونا کی عالمگیر وبا کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائرتاریخ کی بلندترین سطح27ارب ڈالر، ترسیلات زر 31ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20ارب ڈالر سے سرپلس ہو چکا ہے، ٹیکس کولیکشن 4700ارب تک اور بر آمدات میں 18فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔اِن خیالات کا اظہار سینئر راہنما پی ٹی آئی و چیئرمین پی ایچ ا ے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی پی پی 58بلدیاتی ٹکٹ ہولڈرز چیئرمینوں اور پی ٹی آئی کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

ای پیپر-دی نیشن