• news

بلال مسجد کی شہادت کیخلاف گوجرانوالہ میں بھی یوم احتجاج منایا گیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر تمام مساجد میں علماء کرام نے تاریخی بلال مسجد کی شہادت اور بھارت کی اسلام اور مسلم دشمنی کے خلاف یوم احتجاج منایا گیاجمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں بھی منظور کرائی گئیںصوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی اور دیگر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ مسلمانوں کی جان و مال اور عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنائے بھارت دہشت گرد اور اقلیتوں کیلئے غیر محفوظ ملک ہے بھارت مساجد کو شہید اور مسلمانوں پر بربریت کے پہاڑ توڑ کر دہشت گردی کررہا ہے،بھارتی درندگی پر عالمی برادری اور امن کے ٹھیکیداروں کی مجرمانہ خاموشی شرمناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن