• news

ایم پی اے توفیق بٹ کے خلاف جھوٹا مقدمہ ختم کیا جائے:احمد رضا بٹ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے ڈویژنل صدر احمد رضا بٹ نے کہا ہے کہ ایم پی اے توفیق بٹ کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر حکومتی انتقامی کارروائیوں کا تسلسل ہے 3سال اپوزیشن سے انتقام لینے کے باوجود حکمرانوں کے انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہورہی بے بنیاد ایف آئی آر فوری طور پر ختم کی جائے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ توفیق بٹ ایم پی اے نے شہر کی بہتری کے لئے جو تجاویز دی تھیں ان پر عمل کرنے کی بجائے حکومتی راہنما اور انتظامی افسر انتقام پر اتر آئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیوں سے  ن لیگی راہنمائوں کے حو صلے پست نہیں ہوں گے اور وہ ملک میں آئین کی حکمرانی اور ووٹ کی عزت کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن