ایف پی سی سی آئی اور ایل سی ڈبلیویو کے مابین ایم او یوپر دستخط
لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کا مقصدصنعتی شعبے اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو بڑھانا اور ایک دوسرے کی ضروریات سے آگاہ ہونا ہے۔ایف پی سی سی آئی کی طرف سے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم اورلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہاکہ ایم او یو سے صنعتوں کی ضرورت کے مطابق ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ صنعتوں اور تعلیمی شعبے کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے کے لیے ورکشاپش،کانفرنس اور سیمینار منعقد کرائے جائیں گے۔ایم او یو کے مطابق ایف پی سی سی آئی اورلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ریسرچ کا تبادلہ کرئے گئیں۔