سرائے مغل: نوجوان دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق
سرائے مغل(نامہ نگار) کراچی سے سیر کیلئے آنیوالا نوجوان دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق‘ تین ساتھیوں کو بچا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے بائیس سالہ نوجوان قذافی دوستوں کے پاس لاہور آیا اور چاروں دوست ہیڈ بلوکی دریائے راوی پر سیر کیلئے آئے اور دریا میں نہانے لگے۔اچانک چاروں پانی کے تیز ریلے میں ڈوبنے لگے۔ دریا کنارے کھڑے لوگوں نے جان پر کھیل کر تین نوجوانوں کو بچا لیا جبکہ ایک ساتھی وقاص ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔