فیصل آباد: ایک ہی وقت میں ایک لاکھ پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم
فیصل آباد (اے پی پی) فیصل آباد میں جمعہ کے روز ایک ہی وقت میں ایک لاکھ پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے کلیم شہید پارک نڑ والا روڈ فیصل آباد میں مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سکولز و کالجز کے ہزاروں طلبا اور سول سوسائٹی کے افراد نے کلیم شہید پارک سمیت دیگر تمام تحصیلوں میں پودے لگا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ کلیم شہید پارک نڑ والا روڈ فیصل آباد میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر ثقافت و کالونیز پنجاب میاں خیال احمد کاسترو، چیئرمین فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ایم پی اے چوہدری لطیف نذر، ایم این اے خرم شہزاد شیخ،کمشنرفیصل آباد ثاقب منان، ڈپٹی کمشنر محمد علی، اے سی سٹی ایوب بخاری، سی ای اوایجوکیشن علی احمد سیان، اساتذہ، مختلف سکولز و کالجزکے ہزاروں طلبا، ریسکیو 1122، پی ایچ اے ڈیپارٹمنٹ کے افسران و اہلکاران اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پودے