• news

نیوزی لینڈ، انگلینڈ کے سکیورٹی ماہرین کا لاہور ‘ راولپنڈی میں کام مکمل

لاہور (سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورے پاکستان سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آنیوالے سکیورٹی ماہرین نے لاہور اور راولپنڈی میں کام مکمل کر لیا۔ انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سکیورٹی ماہرین ریگ ڈیکاسن اور ڈیوڈ سنئیر نے ہوٹل اور وینیوز پر انتظامات کا جائزہ لیا، صوبائی اور وفاقی اداروں نے انہیں بریفنگز بھی دیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ماہر ریگ ڈیکاسن کا پاکستان میں قیام بڑھ گیا ہے، وہ راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے، جس کی راولپنڈی آمد 11 ستمبر کو شیڈول ہے۔پہلے رگ ڈیکاسن کی واپسی جمعہ کو طے تھی جبکہ ڈیوڈ سنئیر انگلینڈ ویمن ٹیم کے دورے کے اختتام تک قیام کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن