• news

چئیرمین کا انتخاب پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس 13ستمبر کو طلب

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کو گورننگ بورڈ میں نامزدگیوں کا نوٹی فکیشن موصول ہوگیا۔سابق کپتان رمیزراجہ کو نیا رکن بنایا گیا ہے جبکہ اسد علی خان کو گورننگ بورڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید نے چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کا اعلان کیا ہے۔چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس تیرہ ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بور ڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ۔ انتخاب 13ستمبر کو ہو گا۔ الیکشن کمشنر پاکستان کرکٹ بورڈ جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید نے بورڈ آف گورنرز کا سپیشل اجلاس 13ستمبر کو صبح گیارہ بجے طلب کرلیا ہے ۔ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36ویں چیئرمین کا انتخاب کیا جائیگا ۔ الیکشن کمشنر نے گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے چیئرمین کے انتخاب کیلئے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بلانے کیلئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ۔ قبل ازیں پیٹرن پی سی بی وزیر اعظم عمران خان نے رمیز راجہ اور اسد علی خان کو بورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کیا تھا جس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ بورڈ آف گورنرز کے ارکان میں عاصم واجد جواد‘عالیہ ظفر ‘عارف سعید ‘جاوید قریشی اور چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان شامل ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن