• news

 رمیز راجہ کی آمد کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں اکھاڑ پچھاڑ کا امکان 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان رمیز راجا کا نام بحیثیت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سامنے آنے کے بعد بورڈ اور قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی باتیں شروع ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق رمیز راجہ معاملات کو چلانے کیلئے نئی ٹیم تشکیل دیں گے جو ان کے روڈ میپ کو لے کر آگے بڑھے جس کی انہوں نے پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ بھی دی۔رمیز راجہ نے عندیہ دیا ہے کہ بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے تبدیلیاں ناگزیر ہوں گی۔ وہ اپنے پروگرام کا اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے۔ وہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کے طریقہ کو تبدیل کریں گے۔ورلڈکپ سر پر ہونے کی وجہ سے کچھ پلان ضرور کیا جائیگا لیکن مصباح الحق اینڈ کمپنی سے رمیز راجہ مطمئن نہیں، وہ جدید طرز کا غیر ملکی کوچ لائیں گے۔ وہ اینڈی فلاور سے متاثر ہیں، وہ سابق سی او او سبحان احمد سے بھی رابطے میں ہیں جبکہ مدثر نذر کی گراس روٹ پر کارکردگی کو وہ سراہتے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن