نوائے وقت دی نیشن کی گوادر سے اشاعت قومی مفاد میں بہترین فیصلہ
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) دو قومی نظریے سمیت نوائے وقت کا کردار ہمیشہ یادگار رہا ہے، نوائے وقت اور دی نیشن کی گوادر سے اشاعت کے فیصلے کادلی خیر مقدم کرتے ہیں ان معتبر اخبارات کے اجراء سے وہاں کی تعمیر و ترقی اجاگر ہوگی اور نئے عالمی شہر کے سیاسی، معاشی، سماجی اور معاشرتی پہلو اجاگر ہوں گے، یہ بروقت اور اہم فیصلہ ہے گوادر کی اہمیت دوچند ہے گوادر میں پورٹ بن چکی ہے ایئرپورٹ مکمل ہوگا یہ ایک عالمی شہر بننے جا رہا جس سے سی پیک کے ذریعے خطے کی معاشی ترقی کے مواقع سامنے آئیں گے نوائے وقت نظریاتی قومی روزنامہ ہے جس نے ملکی ترقی میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے، اس کی قیادت نے ملکی مفاد میں بروقت اور بہترین فیصلہ کیا ہے گوادر معاشی حب ہوگا جس میں نوائے وقت اپنا وہی تاریخی کردار ادا کر ے گا جو اس نے قیام پاکستان کے بعد سے اب تک انجام دیا ہے یہ قومی مفاد میں بہترین فیصلہ ہے جس کیلئے انتظامیہ اور بطور خاص رمیزہ نظامی مبارکباد کی مستحق ہیں۔