الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر عدم اعتماد کی خبریں بے بنیاد ہیں: الیکشن کمشن
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں پر عدم اعتماد سے متعلق خبریں حقائق پر مبنی نہیں۔ ای وی ایم پر ٹیکنیکل ایولیوشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کمیٹی وزارت سائنس کے ساتھ الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر مشاورت کر رہی ہے۔ باہمی اتفاق رائے سے حل نکل آتا ہے تو ووٹنگ مشین کے استعمال کے حق میں ہیں۔ الیکشن کمشن صاف‘ شفاف اور منصفانہ انتخابات پر یقین رکھتا ہے۔ ای وی ایم سود مند ثابت ہوئی تو ضرور استعمال کریں گے۔