چوہنگ: زیادتی کیس، ماں بیٹی نے دونوں ملزموں کو شناخت کرلیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چوہنگ زیادتی کیس میں ماں بیٹی نے دونوں ملزمان کو شناخت کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں متاثرہ خواتین نے ملزمان کی شناخت کی۔ عدالت نے ملزمان عمرفاروق اور منصب کو 30 اگست کو طلب کرلیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی ہے۔ ملزمان نے 22 اگست کو ماں بیٹی کو اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔