عطیات موجود‘ رقم ڈیم بنانے پر خرچ ہو رہی ہے: چیف جسٹس
سیاٹل (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے امریکہ میں گفتگو میں کہا ہے کہ ڈیم فنڈ کی مد میں اکٹھے ہونے والے عطیات موجود ہیں۔ ڈیم فنڈ کے عطیات ڈیم کی تعمیر پر ہی خرچ ہو رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں نے 22 ارب ڈالر کی رقوم پاکستان بھجوائیں۔ رقوم کی منتقلی اوورسیز کمیونٹی کا سسٹم پر اعتماد کا باعث ہے۔ ایک ڈیم 2025ء اور دوسرا 2028ء میں مکمل ہو گا۔