• news

بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے منفی حرکتیں کررہا، امن تباہ کرنے پر تلا: شاہ محمود

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال بگڑتی ہے تو سب متاثر ہونگے۔ افغانستان کواگر تنہا چھوڑا گیا تو اس کا نقصان سب کو ہوگا۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک افغانستان کے معاملے پر پوری طرح باخبر ہیں، مجھے چار ملکی دورے کے دوران قیادت سے ہونیوالی ملاقاتوں میں افغانستان کے حوالے سے ان کا نقطہ نظر جاننے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کی سوچ حقیقت پسندانہ تھی، افغانستان کی صورتحال بگڑتی ہے تو سب متاثرہونگے، افغانستان میں امن و استحکام ہوتا ہے تو پورا خطہ اس سے مستفید ہو گا، طالبان قیادت کے سب سے رابطے ہیں، افغانستان کے لوگ کئی دہائیوں سے جنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لوگ امن چاہتے ہیں، ماضی میں ہونیوالی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، ماضی سے ہم سب کو سبق سیکھنا ہے اس کو دہرانا نہیں چاہیے، اگر افغانستان سے مثبت پیغام آ رہا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سپائلرز میں بھارت سرفہرست ہے، بھارت پاکستان کونیچا دکھانے کے لیے منفی حرکتیں کر رہا ہے، بھارت نے مختلف گروپس کو دہشت گردی کیلئے جوڑا، بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے، موجود ہیں، ہمیں محتاط رہنا ہوگا، ہم نے افغانستان کے ساتھ اپنا بارڈر بند نہیں کیا، بارڈر مینجمنٹ کے لیے اقدامات اٹھائے گئے، میری کل برطانیہ کے وزیرخارجہ سے افغانستان کے معاملے پر بات، چیت ہوئی، انہیں پاکستان کو ریڈ لسٹ پر رکھنے کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے بھی کہا۔

ای پیپر-دی نیشن