• news

بھارت: مزید 250 گرام تابکار مادہ برآمد، 2 افراد گرفتار، تیسرا واقعہ ہے

کولکتہ(اے پی پی)بھارت میں مغربی بنگال کے محکمہ کرائم انویسٹی گیشن نے کولکتہ ائر پورٹ کے نزدیک ایک علاقے سے 2افراد کو 4کروڑ2لاکھ 50 ہزار مالیت کا تابکار مادہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محکمہ کرائم انویسٹی گیشن کے ایک سینئر افسر نے بتایا وزن مجموعی طور پر 250 گرام ہے۔دونوں ملزموں کو ایٹمی توانائی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی مختلف دیگر دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ۔ یہ مواد کسی لیبارٹری سے چوری کیا گیا ہے اور ہم نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔تین ماہ میں تیسرا واقعہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن