پی ڈی ایم جلسہ میں خواتین پر پابندی لگانا افسوسناک: بختاور بھٹو
لاہور (نیٹ نیوز) بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف سے خواتین کے جلسوں میں شرکت پر پابندی لگانا افسوسناک ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوگٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی نے کہا کہ ہماری آبادی کا 50 فیصد حصہ خواتین ہیں۔ ان کیلئے سماجی اور سیاسی جگہ سکڑ رہی ہے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف سے خواتین کے جلسوں میں شرکت پر پابندی لگانا افسوسناک ہے۔ ایسے فیصلے اسلام سے قبل زمانہ جاہلیت کے طرزِ تفکر کو ظاہر کرتے ہیں۔ ہمارے مذہب نے خواتین کو حقوق دیئے ہیں۔