• news

باجوڑ:افغانستان سے فوجی چوکی پر فائرنگ2جوان شہید،3دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے ضلع باجوڑ میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کی فائرنگ مؤثر جواب دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے تین دہشتگرد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی جمال اور سپاہی ایاز شامل ہیں۔ پاکستان نے افغان سرزمین سے حملے پر بھرپور احتجاج کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے باجوڑ میں سرحد پار سے دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے کہا کہ وطن کیلئے جان قربان کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن