• news

وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 49افسران کی عبوری سنیارٹی لسٹ جاری کردی

اسلام آباد(محمد صلاح الدین خان سے )وفاقی سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 49افسران کی عبوری سنیارٹی لسٹ جاری کردی ہے، پولیس سروس آف پاکستان،(PSP)گریڈ21کے افسران کی 31جولائی 2021ء تک کی عبوری سنیارٹی لسٹ جاری کی گئی ہے ، سنیارٹی لسٹ پر اعتراضات سے متعلق شکایتی درخواست 26اگست سے 14دن کے اندر اندر دی جاسکتی ہے اس کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں ناقابل غور ہوں گی ، عبوری سنیارٹی لسٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری سے جاری کی گئی ہے ۔ سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر پنجاب کے کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کا نام ہے ان کی لاسٹ پرموشن 10جون 2015ء کو ہوئی تھی، دوسے نمبر پر خیبر پختوانخواکے سید امتیاز الطاف کا نام ہے ان کی لاسٹ پرموشن 22فروری 2018ء کو ہوئی تھی ،تیسرے نمبر پر پنجاب کے ڈاکٹر کامران افضل کا نام ہے ان کی لاسٹ پرموشن 28جنوری 2019کو ہوئی تھی جبکہ 49نمبر پر سندھ کے فرحت علی جونیجو کا نام ہے ان کی لاسٹ پرموشن 26جنوری 2021ء کو ہوئی تھی ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری سرکلر کی کاپیاں تمام آئی جیز و دیگر متعلقہ  افسران کو ارسال کردی گئیں ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن