• news

6 واقعات‘ سندر میں نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے اجتماعی زیادتی

لاہور‘ سیالکوٹ‘ حجرہ شاہ مقیم‘ قصور‘ گجرات (نامہ نگار + علاقائی نمائندوں سے) لاہور میں زیادتی کے واقعات نہ رکے‘ نوکری کا جھانسہ دیکر 2 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی‘ گجرات میں جیٹھ نے بھاوج‘ حجرہ شاہ مقیم 15 سالہ لڑکی، قصور میں بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ سیالکوٹ میں عدالتی اہلکار ریاض خاتون کو طویل عرصہ بے آبرو کرتا رہا۔ لاہور سے نامہ نگار کے مطابق غازی آباد میں بھی 7 سالہ بچے کو نشانہ بنایا گیا۔ سندر کے علاقے میں دو افراد نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون کے مطاق اس کی ملزم بابر سے انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی۔ جس نے اس سے نوکری دلوانے کے لیے12لاکھ مالیت کا سونے کا سیٹ بھی لیا۔ وقوعہ کے روز بابر نے مجھے ڈیفنس سے اقبال ٹاؤن اور پھر بحریہ ٹاؤن بلایا۔ جہاں اس نے اپنے دوست کے ہمراہ زیادتی کی۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزمان تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکے ہیں۔ دوسری جانب غازی آباد کے علاقے میں دکاندار میں 7 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم اشفاق کو گرفتار کر لیا ہے۔ تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ انجوہتر کی رہائشی شادی شدہ خاتون نے ڈی پی او سیالکوٹ کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے ریاض نامی عدالتی اہلکار نے والد کو مقدمہ بازی سے نکالنے کا وعدہ کیا اور ناجائز تعلقات استوار کر لئے۔ اہلکار متعدد مرتبہ زیادتی کر چکا ہے۔ اکثر لاہور لے جا کر بھی زیادتی کرتا رہا ہے۔ مبلغ 6 لاکھ نقد اور گائے بچھڑا کے علاوہ قیمتی گھریلو سامان مالیت 3لاکھ بھی ہتھیا لئے۔ منع کرنے پر میرے والد کو ہمیشہ کیلئے جیل بھیجنے اور میری ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرتا رہا۔ حجرہ شاہ مقیم سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں بستی نورالٰہی کی رہائشی 15 سالہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی۔ اوباش نوجوان محمود نے اسے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ قصور نے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق چوڑیوالہ میں سفاک بھیڑیے نے دس سالہ بچے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ ملزم راشد کیخلاف پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا مصروف کارروائی ہے۔ گجرات سے نامہ نگار کے مطابق محلہ ٹاہلی پورہ کی رہائشی لڑکی کی شادی 6 ماہ قبل محمد الیاس سکنہ محلہ چاہ آرائیاں سے ہوئی۔ گزشتہ رات وہ گھر میں اکیلی تھی کہ اس کے جیٹھ غلام عباس نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ لڑکی کے مطابق ملزم کئی بار زیادتی کر چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن