• news

کاہنہ: پولیس تشدد سے شہری معذور‘ لواحقین کا احتجاج‘ چوکی انچارج معطل

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ پولیس کا مبینہ تشدد شہری معذور ہوگیا۔ لواحقین کا کاچھا ڈیفنس روڈ بلاک کر کے پولیس کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی، گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ سی پی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے چوکی انچارج ہلوکی کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کاہنہ کی چوکی ہلوکی کے انچارج ارشد ایس آئی نے ایک ہفتہ پہلے نگڑ گائوں کے رہائشی جابر علی جو کباڑیہ ہے کو بغیر کسی مقدمہ کے گرفتار کیا اور اسے اپنے مبینہ نجی ٹارچر سیل میں لے جا کر تشدد کر کے معذور کر دیا اور حالت غیر ہونے پر پنجاب یونیورسٹی چھوڑ گئے اور کسی بھی ہسپتال سے میڈیکل نہیں ہونے دیا۔ اس غنڈہ گردی کے خلاف اہل علاقہ نے معذور شہری جابر کی چارپائی کاچھا مین ڈیفنس روڈ پر رکھ دی اور پولیس کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین  نے  ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ احتجاج ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا۔

ای پیپر-دی نیشن