• news

الاؤنسز کا وعدہ پورہ نہ ہونے پر ڈرائیورز کا دوبارہ احتجاج، میٹروبس سروس معطل

لاہور (نیوزرپورٹر) الاؤنسز دینے کا وعدہ پورا نہ ہونے پر ڈرائیورز نے احتجاجاً دوبارہ میٹرو بس سروس معطل کر دی۔ ڈرائیورز نے گجومتہ سٹیشن پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق الاؤنسز ملنے کے وعدوں پر عمل نہ ہوا۔ میٹرو بس ڈرائیورز نے پھر ہڑتال کردی۔ مظاہرین نے گجومتہ سٹیشن پر احتجاج اور نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ میٹرو بس کے ڈرائیورز گریجویٹی اور میڈیکل الاؤنس کا مطالبہ کرتے رہے۔ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے وعدہ شکنی کی اور انہیں ان کا حق نہیں دلوایا، جب تک ملازمین کو الاؤنسز نہیں ملیں گے تب تک میٹرو بس سروس معطل رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن