افغانستان کو تنہا چھوڑا تو ایک اور نائن الیون ہو سکتا ہے: معید یوسف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ افغانستان کو تنہا چھوڑا تو ایک اور نائن الیون ہو سکتا ہے۔ پاکستان نے اب تک طالبان کو تسلیم نہیں کیا۔ عالمی برادری سکیورٹی خلا سے بچنے کیلئے طالبان کے ساتھ رابطہ کرے۔ مہاجرین کے پھیلاؤ سے دہشت گردی کو بھی پھیلنے کا موقع ملے گا۔