• news

یمن : فوجی اڈے پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے ، 40 ہلاک ، 60 زخمی

صنعا (نوائے وقت رپورٹ) یمن کے صوبے لحج میں فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں درجنوں فوجی ہلاک ہو گئے۔ یمنی فوج کے ترجمان محمد النقیب کے مطابق فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں حکومت کے حمایتی تقریباً 30 سے 40 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ زخمی افراد کی تعداد 60 ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں یا نہیں۔ طبی ذرائع نے بتایا کہ الانار ایئربیس پر حملے کے بعد نعشوں اور زخمیوں کو صوبے کے مرکزی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یمنی افواج کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرون سے حملہ حوثی باغیوں نے کیا، تاہم حوثی باغیوں نے حملے سے متعلق تاحال کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن