• news

 اسد قیصر سے بابر اعوان کی ملاقات،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13ستمبر کو بلانے کا فیصلہ 

اسلام آباد(نا مہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر اور وفاقی وزیر برائے بین صوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بھی موجود تھیں۔ملاقات میں مجلس شوری پارلیمنٹ سے صدر مملکت کے خطاب، قانون سازی اور نئے پارلیمانی سال کے کلینڈر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بتایا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13ستمبر کو بلایا جائے گا جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے پارلیمانی سال کا آغاز صدر مملکت کے خطاب سے ہو گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چوتھے  پارلیمانی سال کا کلینڈر تیار کر لیا گیا ہے جسے ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ موثر قانون سازی کے ذریعے ملک کو درپیش چیلنجزوں پر قابو اور عوام کو درپیش مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن