جنوبی وزیرستان: بارودی سرنگ دھماکہ ‘ فائرنگ ‘جوان شہید ‘ دہشتگرد ہلاک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا سپاہی واجد اﷲ شہید ہو گیا۔ بارودی سرنگ کا دھماکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کا ایک ساتھی مارا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔