قصور: سی ای او ہیلتھ کے ناروا سلوک کیخلاف سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج دھرنا
قصور (نمائندہ نوائے وقت) سینکڑوں ہیلتھ ورکرز کا سی ای او ہیلتھ کیخلاف احتجاج و دھرنا۔ سخت گرمی میں کچہری چوک میں فیروزپور روڈ کو بلاک کر کے سی ای او ہیلتھ اظہر نقوی کے ناروا سلوک کیخلاف زبردست نعرے بازی بھی کی گئی۔۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر رخسانہ انور اور شمشاد اختر وائس پریذیڈنٹ لیڈ ی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا کہ اگر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ا ظہر نقوی کو عہدے سے نہ ہٹایا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار پورے پنجاب میں پھیلا دیں گے۔ اظہر نقوی نے ہیلتھ ورکرز کے احتجاج کو بلیک میلنگ کا رنگ دیتے ہوئے موقف دیا کہ خواتین ہماری بہنیں ہیں۔ ایک ماہ تعیناتی کو ہوئے صرف ڈیپارٹمنٹ کو بلیک میل کرنے کی سازش ہے۔