چنیوٹ: پولیس تشدد سے نوجوان ہلاک، لواحقین کا نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج
چنیوٹ (نامہ نگار) مبینہ پولیس تشدد سے تھانہ رجوعہ کے علاقہ چک ٹھیٹھیاں کے نوجوان کی ہلاکت لواحقین کا نعش مین فیصل آباد روڈ پر رکھ کر احتجاج، تفصیلات کے مطابق تھانہ رجوعہ کے علاقہ چک ٹھیٹھیاں مین فیصل آباد روڈ پر پولیس کے خلاف احتجاج مبینہ طور پر پولیس کے تشدد سے نوجوان کی ہلاکت پر لواحقین نے لاش فیصل آباد روڈ پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ رات کو پولیس نے گھر میں داخل ہوکر تیس سالہ جعفر کو گرفتار کیا اور صبح نعش گھر کے قریبی کماد سے ملی۔