پاکستان ریلوے کی 8.43ایکڑاراضی پرلینڈ مافیا کا قبضہ ، انتظامیہ خامو ش
اسلام آباد(صلا ح الدین/نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ریلوے کی 8.43ایکڑاراضی جس کی مالیت579.79 ملین روپے ہے پر لینڈ مافیانے مبینہ طور پر قبضہ کر رکھا ہے ، ملک کے مختلف علاقوں میں کمرشل اور رہائشی اراضی پر ریلوے ڈیپارٹ مینٹل اکائونٹ کمیٹی نے کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ریلوے انتظامیہ نے زمہ داروں کا تعین کرتے ہوئے کوئی ایکشن لیا ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق جس8.43 ایکڑ ریلوے اراضی پر مبینہ طور پر قبضہ کیا گیا اس میں 3.635 ایکٹر اراضی ملتان میں ہے ، 1.033ایکٹر اراضی کراچی میں ہے ،0.25ایکڑ اراضی اٹک میں ہے، 0.299ایکٹر اراضی سکھر میں ہے اور 0.278ایکڑ اراضی پشاور میں واقع ہے ۔