• news

افغانستان میں امن سے وسط ایشیائی ممالک کیساتھ تجارت میں بہتری متوقع: شاہ محمود 

اسلام آباد (نامہ نگار) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن سے، وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ، ہمارے تجارتی و اقتصادی روابط میں بہت بہتری آنے کی توقع ہے۔ پیر کو وزیر خارجہ کی زیر صدارت، وزارتِ خارجہ میں اقتصادی سفارت کاری کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ ترکمانستان، آذربائیجان، کرغزستان ، تاجکستان، ازبکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، مالدیپ، برونائی میں تعینات پاکستانی سفرا کی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ محمود قریشی نے کہا کہ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ ہم  اپنی توجہ جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ مجھے توقع ہے کہ آپ دیے گئے اہداف کے حصول کیلئے "اقتصادی سفارت کاری" کو موثر انداز  میں بروئے کار لائیں گے۔ ہماری حکومت، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ ادھر جرمن وزیر خارجہ  ہائیکو ماس دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،وہ آج شاہ محمود سے ملاقات میں افغان ایشو سمیت اہم امور پع تبادلہ خیال کریں گے،

ای پیپر-دی نیشن