5 پولیس افسر تبدیل، رضا تنویر ایڈیشنل ایس پی جڑانوالہ ڈویژن تعینات
لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے پانچ پولیس افسران کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن لاہور محمد عیسیٰ خان کو ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کینٹ ڈویژن لاہور، ایس پی آپریشنزکینٹ ڈویژن لاہور صاد عزیز کو ایڈیشنل ایس پی سکیورٹی لاہور، ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان حمزہ امان اللہ کوایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن لاہور، ایڈیشنل ایس پی سکیورٹی لاہور سردار ماوہران خان کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد، ایس پی گلگشت ڈویژن ملتان ڈاکٹر محمد رضا تنویر کو ایڈیشنل ایس پی جڑانوالہ ڈویژن فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔