• news

لاہور میں متعدد ڈاکے: آڑھت سے 60 لاکھ لوٹ لئے گئے 

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راوی روڈ کے علاقے فروٹ منڈی میں موٹر سائیکل سوار 6 ڈاکوؤں نے ظفر کی آڑھت میں گھس کر گن پوائنٹ پر 60 لاکھ روپے رقم لوٹ لی جبکہ ملزمان رقم چھیننے کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ مانگامنڈی کے علاقے میں10  ڈاکوؤں نے محکمہ پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ایس ڈی او باؤ امین کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 13لاکھ روپے مالیت، مانگامنڈی کے علاقے دبئی گارڈن میں امجد کے گھر سے 6لاکھ روپے مالیت ،باٹا پور کے علاقے میں رزاق کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت ،۔ٹاؤن شپ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے عبدالقدیر اور اس کی فیملی 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان ، گلشن اقبال کے علاقے میںشاداب سے 95ہزار نقدی و موبائل فون، گوالمنڈی کے علاقے میں عمر طالب سے 55ہزار نقدی و موبائل فون، شفیق آباد میں عثمان سے 34ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، لٹن روڈ کے علاقے میں علی سے گن پوائنٹ پر 28ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں خالد سے17ہزار روپے اور موبائل فون، اور قلعہ گجر سنگھ سے گن پوائنٹ پر جواد سے 6ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے گلبرگ، شادباغ، نصیرآباد ،سندر اور مسلم ٹاؤن کے علاقوں میں سے5 کاریں جبکہ گلبرگ، مستی گیٹ، ڈیفنس، کاہنہ،گڑھی شاہو اور داتا دربار کے علاقوں سے6 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

ای پیپر-دی نیشن