• news

ڈرائیورز کا پھر میٹرو بسیں چلانے سے انکار‘ مسافر خوار

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) میٹرو بسوں کے ڈرائیوروں نے گذشتہ روز پھر بسیں چلانے سے انکار کر تے ہوئے ہڑتال کر دی۔ چند دن کے وقفے کے بعد لاہور میں میٹرو بس سروس کے ڈرائیوروں نے دوسری مرتبہ ہڑتال کی۔ بس ڈرائیوروں کا مطالبہ ہے ان کے واجبات کی ادائیگی سمیت دیگر مطالبات پورے کئے جائیں۔ ڈرائیورز نے میٹرو بسیں گجومتہ سٹیشن پر روک دیں اور مسافروں کو نیچے اتار دیا۔ جس سے  مسافر خوار ہو کر رہ گئے۔ انچارج میٹرو بس سروس عزیر شاہ نے کہا ہے ڈرائیوروں کے جائز مطالبات تسلیم کر لئے ہیں۔ آئندہ ماہ نئی میٹرو بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور نئے کنٹریکٹر نے نئے ڈرائیوروں کی بھرتیاں شروع کر دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن