• news

گزشتہ مالی سال میں چاروں صوبوں کا بجٹ سرپلس، آمدن زیادہ‘ اخراجات کم 

لاہور (کامرس رپورٹر) گزشتہ مالی سال میں  ملک کے چاروں  صوبوں کا بجٹ   313 ارب 62 کروڑ روپے سرپلس رہا۔ وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مالی سال 2021ء میں چاروں صوبوں کی آمدنی کے مقابلے اخراجات کم رہے۔ پنجاب نے مالی سال 2021ء میں 187 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا۔ مالی سال 2021ء میں پنجاب کی کل آمدنی 1661 ارب 99 کروڑ روپے رہی۔ اسی دوران پنجاب کے اخراجات 1474 ارب 91 کروڑ روپے رہے۔ مالی سال 2021 میں سندھ نے 42 ارب 62 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ دیا۔ اسی عرصے میں سندھ کی کل آمدنی 975 ارب 66 کروڑ روپے رہی  مالی سال 2021 میں سندھ کے کل اخراجات 933 ارب روپے رہے  مالی سال 21 میں خیبر پی کے نے 68 ارب 79 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ دیا۔ اسی عرصے میں خیبر پی کے  کی آمدنی 756 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔ خیبر پی کے  کے کل اخراجات 687ارب 40 کروڑ روپے رہے  مالی سال2021ء میں بلوچستان نے 15 ارب 14 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ دیا۔ اسی عرصے میں بلوچستان کی آمدن 334 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔ مالی سال 2021ء میں بلوچستان کے کل اخراجات 319 ارب روپے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن