انعام پہلوان نے ورلڈ بیچ ریسلنگ مقابلے کیلئے تیاری مکمل کر لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) رستم پاکستان انعام بٹ پہلوان نے ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں مقابلے کے لیے تیاری مکمل کر لی، انعام بٹ پہلوان مقابلے میں اپنے روایتی حریفوں کو شکست دینے اور گولڈ میڈل دوبارہ پاکستان واپس لانے کیلئے پرْجوش ہیں۔ انعام پہلوان 3 ستمبر سے اٹلی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ سریز کیلئے بھر پور کسرت کر رہے ہیں۔ انعام پہلوا ن اکھاڑے میں روزانہ چھ گھنٹے ٹریننگ کرتا ہے اور اپنے ساتھی پہلوانوں کے ساتھ خوب دائو بیچ لڑاتا ہے۔ 16 کلو وزن کم کرکے تیاری مکمل کی ہے۔انعام بٹ کے والد اور کوچ بھی بیٹے کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسویسی ایشن کی طرف سے لگائے گئے ایک ماہ کے ٹریننگ کیمپ میں بیٹے نے بھرپور تیاری کی ہے۔انعام پہلوان کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیرز کا گولڈ میڈل پاکستان کی زینت بنے گا۔