• news

آمدن سے زائد اثاثے،نیب نے رانا ثناء کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) قومی احتساب بیورو (نیب) کے لاہور ڈویژن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کی منظوری دیدی۔ ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کی زیرصدارت نیب دفتر لاہور میں اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کی منظوری دی گئی۔ نیب حکام کے مطابق رانا ثناء اللہ کے 19 کروڑ روپے کے اثاثہ جات کی تحقیقات کیلئے چیئرمین نیب کو ریفرنس دائر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے رانا ثناء اﷲ کیخلاف نیب انکوائری کی مذمت کی ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاش حکمران سیاسی انتقام بھلا کر عوام کی فکر کرتے۔

ای پیپر-دی نیشن