• news

علی گیلانی نے ہمیشہ’’ نوائے وقت‘‘ کے کردار، مجید نظامی کی خدمت کو سراہا

لاہور (سٹی رپورٹر) بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نوائے وقت گروپ کو حریت کی آواز بننے پر ہمیشہ احترام کی نگاہ سے دیکھتے اور کردار کو سراہتے رہے ہیں۔ بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی معمار نوائے وقت مجید نظامی کی کشمیریوں کے حوالے سے پالیسیوں کو واشگاف الفاظ میں سراہتے رہے ہیں اور نوائے وقت کے کارکنان سے بھی محبت اور شفقت کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ جبکہ معمار نوائے وقت مجید نظامی مرحوم بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی مرحوم کے نعرے ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ اور ان کی کشمیری عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے‘ پاکستان کے ساتھ ان کی محبت کو نوائے وقت میں بھر پور انداز میں قارئین کرام کی نذر کرتے رہے ہیں جس پر کشمیری عوام بھی نوائے وقت کو اپنی آواز بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن