• news

علی گیلانی کی شہادت، ہزاروں کشمیری ضبط کے بندھن توڑ کر باہر نکل آئے، احتجاج 

لاہور (نیوز ڈیسک) مجاہد آزاد ی کشمیر سید علی گیلانی کی شہادت کی خبر بھارتی ظلم کا شکار کشمیریوں پر قیامت بن کر ٹوٹی۔ یہ خبر چند لمحوں میں پوری دنیا میں پھیل گئی۔ بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں عوام روتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ پورا کشمیر آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا۔ سید علی گلانی تحریک حریت کشمیر کے سب سے بڑے سپاہی تھے۔ ان کو آزادی کشمیر کی سب سے مضبوط آواز سمجھا جاتا تھا۔ کشمیریوں کیلئے ان کی جدوجہد ایک مثال اور مشعل راہ کی حیثیت رکھتی تھی۔ آزادی کشمیر کو اپنی زندگی کا  بڑا حصہ دینے والے مجاہد نے  ہر ظلم کو خندہ پیشانی سے برادشت کیا۔ ان کی شہادت پر بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔ جوان، بچے، بوڑھے، خواتین ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے رہے اور اس عزم کو دہرایا کہ بھارت کے سامنے جھکیں گے نہیں۔ کشمیر کی آزادی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

ای پیپر-دی نیشن