راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ، شہزاد چیمہ کی پارٹی کیلئے بڑی خدمات ہیں: اشرف بھٹی
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو صدر پیپلز پارٹی پنجاب،ایم پی اے سید حسن مرتضی کو جنرل سیکرٹری پنجاب اور شہزاد چیمہ کو سیکرٹری اطلاعات پنجاب بننے پر انہیں مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ان تینوں کو ان عہدوں پر نامزد کرکے ایک بہترین فیصلہ کیا ہے۔ ان تینوں کی پارٹی کے لئے بڑی خدمات ہیں۔محمدا شرف بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف اور سید حسن مرتضی نے سال 2018کے الیکشن میں اس وقت کی تمام تر دھونس اور دھاندلی کے باوجود اپنی اپنی نشستوں پر بھرپور کامیابی حاصل کی اور اپنے اپنے حلقوں کے عوام کی آواز اسمبلی میں بلند کی ۔