• news

ڈالر 10پیسے مہنگا: زرمبادلہ کے ذخائر2ارب60کروڑ ڈالر بڑھ گئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز)آئی ایم ایف ایس ڈی آر رقم ملنے سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، سٹیٹ بنک کے مطابق آئی ایم ایف سے دو ارب 75 کروڑ 18 لاکھ موصول ہوئے ہیں ملکی زرمبادلہ ذخائر 27 اگست تک 27 ارب 22کروڑ ڈالر ہے سٹیٹ بنک کے ذخائر 2.56 ارب ڈالر بڑھ کر 20 ارب 14 کروڑ ڈالرز ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوکر 167 روپے 90 پیسے کا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن