پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر صبح 11 بجے طلب‘ صدر خطاب کرینگے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13 ستمبر صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا اعلامیہ کے مطابق مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے صدر عارف علوی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے مشاورت کی بابر اعوان کے مطابق صدر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے صدر مملکت حکومت کی تین سالہ کارکردگی کے اہم نکات پر خطاب کریں گے اور چوتھے پارلیمانی سال کے روڈ میپ کے نکات پر واضح کریں گے دھرنے‘ کرونا اور اپوزیشن کی دھمکیاں کے باوجود چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز کامیابی ہے۔