• news

عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے غریبوں کو ریلیف اولین ترجیح ہے :چوہدری احمد معین ‘ منعم ضیاء سندھو

اجنیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری احمد معین سندھو اور ضلعی رہنما چوہدری منعم ضیاء سندھونے کہا ہے کہ عوام کا جس طرح بھرپور اعتماد موجودہ حکومت کو حاصل ہے وہ لازوال اور قابل قدر ہے حکومت بھی عوام کو مایوس نہیں کررہی ہے اور ہر محاذ پر عوام کی فلاح و بہبود کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے غریب گھرانوں کو ریلیف اولین ترجیح ہے جس کی خاطر موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں حکومتی مربوط حکمت عملی ماضی کی بے ضابطگیوں اور عوام کے استحصال کے خاتمہ کا ذریعہ ثابت ہوئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن