• news

مسلمان کا اصل جہاد اپنی نفسانی خواہشات کیخلاف ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمد ی اہلحدیث ، فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان کا اصل جہاد اپنی نفسانی خواہشات کے خلاف ہے کہ وہ قرآن و سنت کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے میں کسی کوتاہی اور غفلت کا مرتکب نہ ہوا اور معاشرہ کو شرک اور برائیوں سے پاک کرنے کی ابتدااپنی ذات سے اور گھر سے شروع کرے۔ جہاد کے لفظی معنی جد وجہد اور کوشش کرنے کے ہیں۔ فرمان باری تعالیٰ ہے کہ جو ہماری خوشنودی اور رضا کے لیے کوشش اور جدوجہد کرتے ہیں ہدایت پاتے ہیں۔ ایسے ہی تبلیغ کے ذریعے زبانی جہاد۔ تحریر کے ذریعے اسلام کی حقانیت کو واضح اور اجاگر کرنے کو قلمی جہاد کہا جاتا ہے۔ جبکہ تلوار سے جہاد اس وقت شروع ہوتا ہے جب اسلام دشمن اسلام کو ختم کرنے کے درپے ہوں تو دشمن کے اسلحہ اور طاقت سے بے نیاز ہو کر اس سے ٹکرا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن