• news

عوامی کی محرومیوں کا ازالہ کیاجارہا ہے: ملک اسلم بلوچ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و چیئرمین مرکزی انجمن تاجران الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تین سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ایک عظیم ملک بنے گا اور آنے والا دور ایک بار پھر  تحریک انصاف کا ہو گا، اپوزیشن جماعتیں ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کے حکومتی سفر کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں، اپنے ایک بیان میں الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا کہ عوامی کی محرومیوں کا ازالہ کیاجارہا ہے ، قومی ترقی کی رفتار مزید تیز تر کی جارہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے ، انہیں آئندہ عوام کبھی ووٹ نہیں دے گی نہ ان کا برسر اقتدار آ نے کا خواب پورا ہوسکے گا، ان کا اصل ٹھکانہ جیلیں ہیں یہ قومی دولت لوٹنے کی سزائیں بھگتیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن