• news

   میاں ندیم اکرم نے اپنے دور میں  ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے:چوہدری  نوید گجر

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) چوہدری محمد نوید گجرایڈووکیٹ ،سابق ممبرہارون الرشید انصاری، حافظ طارق محمود،چوہدری ندیم مشتاق وڑائچ، چوہدری احسان اللہ آرائیں، چوہدری طاہر رحمن گجر و دیگران نے وارڈ نمبر3 محلہ اچاٹبہ میں زیر سرپرستی محمد رفیق مہر، محمد یونس مہرنے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے  کہا کہ میاں ندیم اکرم نے اپنے سابق دور میں کروڑوں روپوں کی لاگت سے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیںجن میں گلیوں ،بازاروں کی پی سی سی،سیوریج کے لیے نالہ کی تعمیر ،سروس روڈ ،جنازگاہ کی تعمیر ،بجلی کی فراہمی کے لیے بجلی کے کھمبوں کی تنصیب ،سوئی گیس کی یقینی فراہمی جیسے شامل ہیں  کارنر میٹنگ میں حاجی محمد زاہد ،حافظ محمد یونس، چوہدری ضیاء الدین، چوہدری محمد اکرم وڑائچ، چوہدری ابوہریرہ ،چوہدری خرم شہزادچشتی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن